0
Tuesday 30 Nov 2021 23:57

جے ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات

جے ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر سید راشد عباس نقوی کی وفد کے ہمراہ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ و قائد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات، وفد میں سابق مرکزی امین منتظرین فتح سید، سابق صوبائی آرگنائزر سندھ محمد تقی مغل، ڈویژنل جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن شان مھدی اور دیگر شامل تھے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سید راشد عباس نقوی کو جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ مرکزی صدر نے اہم اُمور پر رہنمائی لی، جے ایس او کے وفد نے آخر میں علامہ سید ساجد علی نقوی کو سندھ کی ثقافتی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔ واضح رہے کہ جے ایس او پاکستان کے ملتان میں منعقدہ تین روزہ مرکزی کنونشن کے اختتام پر سید راشد عباس نقوی جعفریہ طلباء کے میرکارواں منتخب ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 966280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش