0
Wednesday 1 Dec 2021 00:13

حکومت کا کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

حکومت کا کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اور بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا۔ کورونا بوسٹر ڈوز مرحلہ وار لگائی جائے گی، پہلے مرحلے میں ہیلتھ کیئر ورکرز کو لگائی جائے گی، ابتدائی طور پر 50 سال سے زائد عمر افراد اور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانا لازمی نہیں ہوگا، بوسٹر ڈوز کے لیے ویکسین لگوانے کا فیصلہ لوگوں کی صوابدید پر منحصر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 966285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش