QR CodeQR Code

حکومت کا کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

1 Dec 2021 00:13

ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اور بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اور بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا۔ کورونا بوسٹر ڈوز مرحلہ وار لگائی جائے گی، پہلے مرحلے میں ہیلتھ کیئر ورکرز کو لگائی جائے گی، ابتدائی طور پر 50 سال سے زائد عمر افراد اور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانا لازمی نہیں ہوگا، بوسٹر ڈوز کے لیے ویکسین لگوانے کا فیصلہ لوگوں کی صوابدید پر منحصر ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 966285

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966285/حکومت-کا-کورونا-ویکسین-کی-بوسٹر-ڈوز-لگانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org