0
Wednesday 1 Dec 2021 10:13
اومی کرونا

امریکی ہوائی اڈوں پر اقدامات سخت

امریکی ہوائی اڈوں پر اقدامات سخت
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے افریقن ویرینٹ اومی کرون سے نمٹنے کیلئے امریکی ہوائی اڈوں پر اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق تمام ممالک سے امریکا جانیوالوں کو اب بورڈنگ سے ایک روز پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہو گا۔ رپورٹس کے مطابق امریکا پہنچنے کے تین سے پانچ روز بعد بھی ٹیسٹ لازم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن جمعرات کو کورونا وائرس سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کریں گے۔ دوسری جانب امریکی ادارے ایف ڈی اے نے کورونا وائرس کیخلاف پہلی دوائی کی توثیق کر دی ہے جس کی جلد منظوری کا امکان ہے۔ سی ای او موڈرنا کا کہنا ہے کہ موجودہ ویکیسن شاید اومی کرون کیخلاف موثر نہ ہو سکیں۔
خبر کا کوڈ : 966322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش