QR CodeQR Code

لاہور میں تین نئے سی آئی اے سینٹر بنانے کا فیصلہ

1 Dec 2021 21:12

سی سی پی او فیاض احمد دیو نے سی آئی اے سینٹر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے شاہدرہ، چوہنگ اور ڈیفنس میں سی آئی اے سینٹر بنائے جائیں گے۔ سی آئی اے سینٹر خودمختار ورکنگ کرے گا، سی آئی اے انسپکٹر ڈویژنل ڈی ایس پی کو جوابدہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں تین نئے سی آئی اے سینٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ نئے سینٹر چوہنگ، ڈیفنس اور شاہدرہ میں قائم کیے جائیں گے۔ سی سی پی او فیاض احمد دیو نے منظوری دے دی۔ سی آئی اے پولیس کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس کے تحت نئے سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی سی پی او فیاض احمد دیو نے سی آئی اے سینٹر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے شاہدرہ، چوہنگ اور ڈیفنس میں سی آئی اے سینٹر بنائے جائیں گے۔ سی آئی اے سینٹر خودمختار ورکنگ کرے گا، سی آئی اے انسپکٹر ڈویژنل ڈی ایس پی کو جوابدہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 966328

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966328/لاہور-میں-تین-نئے-سی-آئی-اے-سینٹر-بنانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org