QR CodeQR Code

شہباز شریف سے ایرانی قونصل جنرل رضا ناظری کی ملاقات

1 Dec 2021 13:00

شہباز شریف نے ایرانی وفد کو اپنے دورہ مشہد سے متعلق بتایا کہ وہ وہاں پر صفائی کے نظام سے بہت متاثر ہوئے تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات دیرینہ اور مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف سے ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ماڈل ٹاﺅن لاہور میں شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہونیوالی ملاقات میں مسلم لیگی رہنما نے ایرانی وفد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایرانی قونصل جنرل نے ماضی میں جاتی امراء میں ہونیوالی ملاقاتوں کی یادیں تازہ کیں۔

میاں شہباز شریف نے بھی اپنے دورہ مشہد سے متعلق بتایا کہ وہ وہاں پر صفائی کے نظام سے بہت متاثر ہوئے تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات دیرینہ اور مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔ اس موقع پر ملک احمد خان ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑ، علی رضا ایڈووکیٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 966360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966360/شہباز-شریف-سے-ایرانی-قونصل-جنرل-رضا-ناظری-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org