0
Wednesday 1 Dec 2021 17:24

محمد دیباج عابدی آئی ایس او کراچی ڈویژن کے نئے میر کارواں منتخب

محمد دیباج عابدی آئی ایس او کراچی ڈویژن کے نئے میر کارواں منتخب
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے 42 ویں جہدِ مسلسل و عزم نو سالانہ ڈویژنل کنونشن کا انعقاد امام بارگاہ سید الشہداء انچولی میں کیا گیا۔ کنونشن میں بزرگ عالم دین علامہ غلام عباس رئیسی، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ شیخ محمد صادق جعفری، مرکزی نائب صدر آئی ایس او پاکستان حسن عارف، مولانا صادق رضا تقوی، جعفریہ الائنس کے رہنماء سید شبر رضا سمیت علماء کرام، ارکان ذیلی نظارت، ارکانِ ڈویژنل کابینہ، ارکانِ مجلس عمومی سمیت طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دو روز تک جاری رہنے والے کنونشن کے آخری روز مختلف تنظیمی امور کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ آئی ایس او کراچی ڈویژن کے نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب بھی کیا گیا۔

نئے ڈویژنل صدر برائے سال 2021-22 کا اعلان مولانا صادق رضا تقوی نے کیا اور نومنتخب صدر سید محمد دیباج عابدی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر نومنتخب صدر محمد دیباج عابدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لئے کوشاں رہی ہے اور رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان نے ملی اتحاد کے فروغ کے لئے جہاں ضرورت پڑی اپنے آپ کو پیش کیا اور آئندہ بھی ملی اتحاد کو مضبوط کرنے کے لئے اپنی خدمات پیش کرتی رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان ہمیشہ طلباء و طالبات کی رہنمائی میں پیش پیش رہی ہے اور یہی روایت آئندہ بھی جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 966414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش