QR CodeQR Code

شکارپور کے وارثان شہداء کو ابھی تک انصاف نہیں ملا، علامہ مقصود ڈومکی

1 Dec 2021 17:55

اجلاس سے خطاب میں چیئرمین وارثان شہداء کمیٹی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے مگر ایک دفعہ پھر کالعدم تنظیموں کو فری ہینڈ دے کر قوم پر مسلط کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کا اہم اجلاس چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت شکار پور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وارثان شہداء کمیٹی کے وائس چیئرمین زاہد حسین میر، سید بشارت شاہ، قمر الدین شیخ اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنما اصغر علی سیٹھار، فدا عباس و دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شکارپور کے شہداء نے حالت نماز اور حالت سجدہ میں شہادت پاکر حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام کی سیرت کی پیروی کی، انہیں بے جرم و خطا دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، ان کا جرم آل رسول (ع) سے عشق اور مودت تھی، شہدائے سانحہ نماز جمعہ جامع مسجد سید الشہداء کربلا امام بارگاہ شکار پور کی برسی کے موقع پر 30 جنوری کو عظیم الشان عظمت شہداء کانفرنس منعقد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے مگر ایک دفعہ پھر کالعدم تنظیموں کو فری ہینڈ دے کر قوم پر مسلط کیا جا رہا ہے، شکارپور کے وارثان شہداء کو ابھی تک انصاف نہیں ملا، اعلی عدالتیں دہشت گردی کے سانحات میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے وارثان شہداء کمیٹی شکار پور کے ساتھ جو معاہدہ کیا وہ صوبے میں امن کی ضمانت ہے لہذا سندھ حکومت اپنے وعدے کو پورا کرے۔ اس موقع پر وارثان شہداء کمیٹی کے وائس چیئرمین زاہد حسین میر نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کو بہترین خدمات کے اعتراف میں اعزازی سند پیش کی۔


خبر کا کوڈ: 966425

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966425/شکارپور-کے-وارثان-شہداء-کو-ابھی-تک-انصاف-نہیں-ملا-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org