0
Wednesday 1 Dec 2021 18:10

چیف جسٹس سندھ حکومت کے زبردستی بنائے گئے بلدیاتی نظام پر سوموٹو کب لیں گے، خالد مقبول صدیقی

چیف جسٹس سندھ حکومت کے زبردستی بنائے گئے بلدیاتی نظام پر سوموٹو کب لیں گے، خالد مقبول صدیقی
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے بلدیاتی نظام میں اجارہ داری قائم کی ہوئی ہے، ترقی کے لئے فراہم کئے جانے والے فنڈ الیکشن خریدنے میں لگائے جارہے ہیں، چیف جسٹس اس پر نوٹس کیوں نہیں لیتے؟ کراچی میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی پورے ملک کو ریوینیو فراہم کر رہا ہے اور یہیں کے مکینوں کو بے گھر کیا جارہا ہے۔ انہوں چیف جسٹس آف پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک شخص کی غلطی کے جرم کی سزا پوری قوم کو دینا چاہتے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے لیکن صوبے کے تمام اختیارات انہیں دے دیئے گئے ہیں، اس حوالے ہم عدالتوں میں بھی گئے لیکن عدالتیں کراچی کی عمارتیں مسمار کر نے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں پاکستان کے آئین کی نگہبان ہیں، انہوں نے دیہان نہیں دیا کہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 140 خلاف ورزی کرتے ہوئے سندھ میں بلدیاتی نظام بنایا گیا۔

خلاف مقبول صدیقی نے کہا کہ عدالتیں بھی ٹیکس سے چلتی ہیں اس لئے عام پاکستانی کا حق ہے کہ ان سے سوال کرے، ہم سوال کرتے ہیں کہ آپ کی ٹیبل پر قومی مفاد کے کیسز پڑیں ہیں آپ اس پر فیصلہ کیوں نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ سندھو دیش کے خواب کو پالنے کی ذمہ داری پیپلز پارٹی نے لی ہے، کراچی میں عباسی ہسپتال، سبراج سمیت دیگر ادارے ایم کیو ایم کے دور میں بلدیاتی اداروں نے بنائے، جس پر سندھ حکومت راج کر رہی ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سندھ حکومت کے زبردستی بنائے گئے بلدیاتی نظام پر سوموٹو کب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیا آپ نہیں دیکھ رہے سندھ کو کثیر السانی صوبے سے یک لسانی صوبے میں تبدیل کرکے اس پر ٹوٹا پھوٹا بلدیاتی نظام رائج کردیا گیا ہے، اس پر قوم آپ سے جواب طلب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین بھی بلدیاتی نظام کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں، ہم انہیں لبیک کہتے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مرتضی وہاب کراچی کے بیٹے ہیں انہیں غیر معینہ مدت تک ایڈمنسٹریٹر بنایا گیا ہے، میں انہیں مشورہ دوں گا کہ جاگیردار حکومت کا آلہ کار بننے سے بچیں۔
خبر کا کوڈ : 966429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش