QR CodeQR Code

پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرانے کا فیصلہ

1 Dec 2021 19:20

ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لوکل باڈیزایکٹ میں شق شامل کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد ای وی ایم پرانتخابات کو لوکل باڈیزایکٹ میں شامل کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لوکل باڈیزایکٹ میں شق شامل کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد ای وی ایم پرانتخابات کو لوکل باڈیزایکٹ میں شامل کیا جائے گا۔ دوسری جانب شبلی فراز کی زیرِ صدرات انٹرنیٹ و الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے متعلق بین وزارتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بابر اعوان، فروغ نسیم اور امین الحق شریک ہوئے، اجلاس میں آئندہ انتخابات میں ای وی ایم اور آئی ووٹنگ سے متعلق امور زیرغور آئے۔


خبر کا کوڈ: 966435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966435/پنجاب-حکومت-کا-بلدیاتی-انتخابات-وی-ایم-پر-کرانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org