QR CodeQR Code

حکومت شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی، جماعت اسلامی

1 Dec 2021 19:21

اپنے مذمتی بیان میں صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ سیکرٹری سندھ بار کونسل کا بے دردی کے ساتھ قتل امن و امان کی خراب صورتحال کی نشاندہی اور حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے سیکرٹری سندھ بار کونسل عارف مہر کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی دارالخلافہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دیدہ دلیری کے ساتھ ایک وکیل رہنما کا بے دردی کے ساتھ قتل امن و امان کی خراب صورتحال کی نشاندہی اور حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ اپنے بیان میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات اور قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار وقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنے میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے۔ صوبائی امیر نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 966436

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966436/حکومت-شہریوں-کی-جان-مال-حفاظت-کرنے-میں-مکمل-ناکام-ہوگئی-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org