0
Wednesday 1 Dec 2021 19:49

واپڈا اور ایس سی او کے مابین کمیونیکیشن سہولیات کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط

واپڈا اور ایس سی او کے مابین کمیونیکیشن سہولیات کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط
اسلام ٹائمز۔ دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے درکار جدید کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی فراہمی کیلئے واپڈا اور سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کی مالیت 86 کروڑ روپے ہے۔ معاہدے کا مقصد دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بلاتعطل اور جدید سہولیات کی فراہمی ہے۔ یہ سہولیات واپڈا کے دیگر پراجیکٹس کیلئے بھی استعمال میں لائی جا سکیں گی۔ کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کی تقریب واپڈا ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ جنرل منیجر دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ محمد یوسف راؤ نے واپڈا جبکہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کرنل محمد سعدی منظور نے ایس سی او کی جانب سے معاہدے پر دستخط کئے۔

ممبر (واٹر) واپڈا جاوید اختر لطیف، واپڈا اور ایس سی او کے سینئر آفیسرز بھی تقریب میں موجود تھے۔ معاہدے کے تحت ایس سی او فور جی (4G) سیلولر سائٹس آلات، تھاکوٹ سے چلاس تک 300 کلومیٹر طویل آپٹک فائبر کیبل پر مشتمل ٹرانسمیشن میڈیا، بجلی کا انتظام اور ٹاورز کی تعمیر کے ساتھ ساتھ دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے مختلف مقامات پر فور جی سائٹس کی تکمیل کرے گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ ایک کثیر المقاصد منصوبہ ہے، جو چلاس ٹاؤن سے 40 کلو میٹر زیریں جانب دریائے سندھ پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اِس پراجیکٹ کی تعمیر 29-2028ء میں مکمل ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 966439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش