0
Wednesday 1 Dec 2021 20:50

کوئٹہ، ٹینکرز ایسوسی ایشن کا ٹریکٹر والوں کیخلاف احتجاج

کوئٹہ، ٹینکرز ایسوسی ایشن کا ٹریکٹر والوں کیخلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے آج کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر روڈ بند کرکے احتجاج کا مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کے مطابق کوئٹہ شہر میں ٹریکٹرز کے داخلے پر پابندی بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے عائد کی گئی ہے، لیکن ٹریکٹر مافیا ٹینکرز والوں کو پانی کی سپلائی کیلئے نہیں چھوڑ رہے۔ مظاہرین کے مطابق ٹینکر ڈرائیوروں کو زدوکوب کا نشانہ بنایا گیا ہے اور گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شہر میں داخلے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی ملی ہے مگر ٹریکٹر مافیا ہمیں جانے نہیں دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 966441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش