QR CodeQR Code

شام، امریکی فوجی قافلہ بم دھماکے میں تباہ

1 Dec 2021 21:04

سانا کیمطابق شام کے شمالی صوبے الحسکہ میں قابض امریکی فوج کا ایک قافلہ سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا ہے


اسلام ٹائمز۔ شامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے شمالی حصے میں قابض امریکی فوج کا ایک قافلہ بم دھماکے میں تباہ ہو گیا ہے۔ شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق امریکی فوج کا یہ قافلہ شمالی صوبے الحسکہ میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گیا جس سے اس میں شامل متعدد ٹریلے حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔ مزاحمتی محاذ کے قریبی چینل صابرین نیوز کے مطابق یہ قافلہ الحسکہ کے المالکیہ نامی علاقے میں بم دھماکے کا نشانہ بنا جبکہ قابض امریکی فوج کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ابھی تک اس حملے میں ہونے والے نقصان کا اعلان کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 966445

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966445/شام-امریکی-فوجی-قافلہ-بم-دھماکے-میں-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org