0
Wednesday 1 Dec 2021 21:14

یمن، ملکی ہوائی دفاع نے جارح سعودی اتحاد کا ڈرون طیارہ مار گرایا

یمن، ملکی ہوائی دفاع نے جارح سعودی اتحاد کا ڈرون طیارہ مار گرایا
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ ہوائی دفاع نے آج علی الصبح ملک کی شمال مغربی ہوائی حدود میں جارح سعودی فوجی اتحاد کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ جنرل یحیی سریع نے بتایا کہ یہ چین ساختہ CH4 ڈرون طیارہ تھا جسے صوبوں صعدہ و عمران کی ہوائی حدود میں زمین سے فضاء میں مار کرنے والے ایک یمنی میزائل ڈیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس ڈرون طیارے کو نشانہ بنانے میں استعمال کیا جانے والا میزائل ڈیفنس سسٹم ملک میں ہی تیار کیا گیا ہے جسے تاحال متعارف بھی نہیں کروایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کا یہ ڈرون طیارہ صوبوں صعدہ و عمران کے درمیانی علاقے العمشیہ کی فضائی حدود میں جاسوسی میں مصروف تھا۔
خبر کا کوڈ : 966447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش