QR CodeQR Code

پروفیسر غلام حسین سلیم ایک زیرک، نڈر اور باصلاحیت سیاسی قائد اور رہنما تھے، مولانا عطا اللہ شہاب

1 Dec 2021 21:21

ایک تعزیتی بیان میں صوبائی امیر جمیعت علمائے اسلام کا کہنا تھا مرحوم کے ساتھ پانچ سال کی رفاقت رہی، بہت جرات مند اور زیرک پایا۔ مرحوم کے خاندان، پارٹی اور اہل بلتستان سے پروفیسر صاحب کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما اسلام گلگت بلتستان کے امیر مولانا عطاء اللہ شہاب نے کہا ہے کہ پروفیسر غلام حسین سلیم ایک زیرک، نڈر اور باصلاحیت سیاسی قائد اور رہنما تھے۔ ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ آسانی سے پر ہونے والا نہیں۔ ایک تعزیتی بیان میں صوبائی امیر جمیعت علمائے اسلام کا کہنا تھا مرحوم کے ساتھ پانچ سال کی رفاقت رہی، بہت جرات مند اور زیرک پایا۔ مرحوم کے خاندان، پارٹی اور اہل بلتستان سے پروفیسر صاحب کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کی تقصیرات کو معاف فرمائے اور مرحوم کے تمام لواحقین اور سوگواروں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


خبر کا کوڈ: 966448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966448/پروفیسر-غلام-حسین-سلیم-ایک-زیرک-نڈر-اور-باصلاحیت-سیاسی-قائد-رہنما-تھے-مولانا-عطا-اللہ-شہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org