0
Wednesday 1 Dec 2021 21:35

ٹارگٹ کلنگ و تخریبکاری ایرانی جوہری پروگرام کیخلاف ناکام امریکی حکمت عملی کا حصہ ہے، امریکی سفارتکار

ٹارگٹ کلنگ و تخریبکاری ایرانی جوہری پروگرام کیخلاف ناکام امریکی حکمت عملی کا حصہ ہے، امریکی سفارتکار
اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی جوہری سائنسدانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور ایرانی جوہری تنصیبات میں تخریبکاری نہ صرف اسرائیلی بلکہ امریکی منصوبے کا بھی ایک لازمی جزو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عربی زبان کے لبنانی روزنامے البناء نے اپنے ذرائع سے نقل کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے ایک سابق سفارتکار نے "ایرانی جوہری پروگرام" کے موضوع پر منعقد ہونے والی ایک تحقیقاتی نشست میں، ایرانی جوہری پروگرام سے براہِ راست نپٹنے کے اسرائیلی منصوبے کے بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف اسرائیل بلکہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) سے یکطرفہ طور پر دستبرداری کے بعد سے ایران کے خلاف اختیار کی جانے والی امریکی حکمت عملی میں بھی شامل رہا ہے۔ لبنانی اخبار نے سابق امریکی سفارتکار کا نام ظاہر کئے بغیر اس سے نقل کرتے ہوئے لکھا کہ البتہ امریکہ، ایرانی جوہری سائنسدانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور ایرانی جوہری تنصیبات میں تخریبکاری کے باوجود بھی ایرانی جوہری پروگرام کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو پایا۔
خبر کا کوڈ : 966452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش