QR CodeQR Code

فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی کڑی نگرانی کی جائے گی، آئی جی گلگت بلتستان

1 Dec 2021 21:40

ہفتہ وار ویڈیو کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے محمد سعید وزیر نے کہا کہ شیڈول فورتھ کے حوالے سے سینئر آفیسران پر مشتمل خصوصی کمیٹی اپنی سفارشات پیش کر ے گی۔ ان سفارشات کی روشنی میں ناموں کے اخراج اور نئے ناموں کے اندراج پر غور و غوض کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان محمد سعید وزیر نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی اور ریاستی رٹ کو ہر قمیت پر مقدم رکھا جائے گا۔ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی کڑی نگرانی اور خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا جائے گا۔ گلگت میں ہفتہ وار ویڈیو کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے بنیادی فریضے میں کسی سطح پر کوتاہی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ نقص امن میں خلل اندازی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی۔ شیڈول فورتھ میں شامل افراد کی کڑی نگرانی اور خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا جائے گا۔ شیڈول فورتھ کے حوالے سے سینئر آفیسران پر مشتمل خصوصی کمیٹی اپنی سفارشات پیش کر ے گی۔ ان سفارشات کی روشنی میں ناموں کے اخراج اور نئے ناموں کے اندراج پر غور و غوض کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 966453

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966453/فورتھ-شیڈول-میں-شامل-افراد-کی-کڑی-نگرانی-جائے-گی-ا-ئی-جی-گلگت-بلتستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org