QR CodeQR Code

محمد سعید آئی ایس او ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے صدر منتخب

1 Dec 2021 23:01

کنونشن میں شب شہداء، اجلاس عمومی، کوئز مقابلہ اور تعلیمی سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈویژن بھر سے ممبران آئی ایس او، سابقین، علماء اور محبین نے بھرپور شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے ڈویژنل کنونشنز کے انعقاد اور نئے ڈویژن صدور کے انتخاب کا سلسلہ جاری ہے، اس طرح ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی جانب سے ’’جہد مسلسل و عزم نو‘‘ ڈویژنل کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں شب شہداء، اجلاس عمومی، کوئز مقابلہ اور تعلیمی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈویژن بھر سے ممبران آئی ایس او، سابقین، علماء اور محبین نے بھرپور شرکت کی۔ کنونشن کے آخر میں نئے ڈویژنل صدر کا اعلان کیا گیا اور محمد سعید سال 2021-22 کے لئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے نئے صدر منتخب ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 966469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966469/محمد-سعید-ا-ئی-ایس-او-ڈیرہ-غازیخان-ڈویژن-کے-صدر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org