QR CodeQR Code

یمن کیخلاف فوجی کارروائی بند گلی میں داخل ہو چکی اور شکست قبول کرنا ہی باقی ہے، مستعفی یمنی حکومت

1 Dec 2021 22:13

مستعفی یمنی حکومت کے دو اعلی عہدیداروں کیجانب سے جاری ہونیوالے تازہ بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ انصاراللہ یمن کیخلاف مسلط کردہ جنگ شکست کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جسے فوری طور پر بند کر دیا جانا چاہئے


اسلام ٹائمز۔ ریاض کے فائیو اسٹار ہوٹلوں میں تعینات مستعفی یمنی حکومت کے سربراہ ایڈوائزری کونسل احمد بن دغر اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالعزیز جباری نے اپنے تازہ بیان میں تاکید کی ہے کہ یمن کے خلاف مسلط کردہ سعودی جنگ ناکام ہو چکی ہے۔ عرب ای مجلے الیمن الآن کے مطابق اس بیان میں کہا گیا ہے کہ (مستعفی) یمنی حکومت کے خلاف حوثیوں کی جانب سے کی جانے والی بغاوت اور اس حکومت کو واپس لانے کے لئے کی جانے والی کوششیں سب پر عیاں ہیں تاہم اب مسائل زیادہ واضح ہو گئے ہیں یعنی یہ کہ یمن کے خلاف فوجی کارروائی "بند گلی" میں داخل ہو چکی ہے اور اب صرف شکست قبول کرنا ہی باقی ہے۔

مستعفی یمنی حکومت کے 2 اعلی عہدیداروں کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے دوسرے حصے میں تاکید کی گئی ہے کہ میڈیا یمن کی موجودہ صورتحال کی صادقانہ تصویر نہیں دکھا رہا کیونکہ وہاں کی صورتحال انتہائی بھیانک ہے.. جبکہ اس تمام صورتحال کے ذمہ دار یمنی ہر گز نہیں تاہم اس تباہ کن صورتحال کا حل یمنیوں کے ہاتھ میں ہے! انہوں نے کہا کہ یمنی نہ صرف غربت، بھوک اور بیماری بلکہ ایک حقیقی قحط میں بھی مبتلا ہو چکے ہیں.. مستعفی یمنی حکومت کے 2 اعلی عہدیداروں نے اپنے بیان میں تاکید کی کہ ہم جانتے ہیں اور وہ بھی جانتے ہیں کہ اس چیز نے، جو حوثیوں کے خلاف جنگ کا باعث بنی ہے، یمن کو ایسے اہداف کی جانب گمراہ کر دیا ہے جو "عاصفۃ الحزم" (فوجی مشن) کے لئے تعین شدہ اہداف میں شامل نہ تھے۔


خبر کا کوڈ: 966470

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966470/یمن-کیخلاف-فوجی-کارروائی-بند-گلی-میں-داخل-ہو-چکی-اور-شکست-قبول-کرنا-ہی-باقی-ہے-مستعفی-یمنی-حکومت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org