0
Wednesday 1 Dec 2021 22:15

کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار زخمی

کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ نامعلوم شرپسند عناصر کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں کوئٹہ کے نواحی علاقے میں دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے اور ملزمان کی تلاش کیلئے ابتدائی کارروائیاں جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 966471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش