0
Wednesday 1 Dec 2021 22:44

اسرائیلی جیل سے قدیمی ترین فلسطینی خاتون قیدی رہا

اسرائیلی جیل سے قدیمی ترین فلسطینی خاتون قیدی رہا
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کی جیل سے قدیمی ترین فلسطینی خاتون قیدی کو رہا کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امل طقاطقہ کو غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب سے سال 2014ء میں شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ آج وہ صیہونی قید میں 7 سال گزارنے کے بعد الدامون نامی اسرائیلی جیل سے آزاد کی گئی ہیں۔ عرب ای مجلے العربی الجدید کے مطابق بیت اللحم کے علاقے بیت فجار کی رہائشی امل طقاطقہ کو تب ایک غیر قانونی یہودی بستی کے قریب مبینہ استشہادی کارروائی کے شک میں غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب سے 6 گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں ھداسا نامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے کئی ایک آپریشن بھی ہوئے تاہم اب بھی وہ صیہونی گولیوں کے باعث ہونے والے زخموں سے رنج میں مبتلاء ہے۔ واضح رہے کہ اسیروں سے متعلق فلسطینی تحقیقاتی مرکز کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت صیہونی جیلوں میں 4 ہزار 650 فلسطینی شہری قید ہیں جن میں 31 خواتین بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 966477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش