0
Wednesday 1 Dec 2021 23:09

پہلے دن سے جانتے تھے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کے مقدر میں شکست لکھی جا چکی ہے، محمد عبدالسلام

پہلے دن سے جانتے تھے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد کے مقدر میں شکست لکھی جا چکی ہے، محمد عبدالسلام
اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنی شکست پر مبنی یمنی مستعفی حکومت کے پے در پے اعترافات کے منظر عام پر آ جانے کے بعد اپنے پیغامات میں تاکید کی ہے کہ صنعاء پہلے دن سے ہی اس بات پر یقین رکھتا تھا کہ شکست جارح سعودی فوجی اتحاد کے مقدر میں لکھ دی گئی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغامات میں محمد عبدالسلام نے مستعفی یمنی حکومت کے سربراہ ایڈوائزری کونسل احمد بن دغر اور ڈپٹی چیئرمین پارلیمنٹ عبدالعزیز جباری کے آج کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جس میں تاکید کی گئی تھی کہ سعودی فوجی اتحاد کی جنگ ناکام ہو چکی ہے جبکہ صرف شکست قبول کرنا ہی باقی رہ گیا ہے، لکھا ہے کہ الحمد للہ ہم پہلے دن سے ہی اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ جارح (سعودی فوجی اتحاد) کے مقدر میں شکست لکھی جا چکی ہے۔

محمد عبدالسلام نے لکھا کہ ہم نے یمنی قوم کو حقیقت سے آگاہ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ (سعودی) جارحیت صرف اور صرف "شر" ہے جو اپنے گھناؤنے اہداف تک پہنچنے کے لئے ہر ہتھکنڈا استعمال کرتی ہے اور یہ کہ یمنی مفاد "بیرونی مداخلت" کو قبول میں ہرگز نہیں بلکہ اس کا بھرپور مقابلہ کرنے میں ہے! ترجمان انصاراللہ یمن نے لکھا کہ جدوجہد کے گذشتہ سالوں نے یمنی قوم کے رَستے کے حق ہونے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ یمنی قوم اپنے صحیح رستے پر چلتی رہے گی! انہوں نے لکھا کہ مندرجہ بالا نکات کے علاوہ یہ کہ جارح فوجی اتحاد کا مقابلہ اور یمنی قوم کی "بیرونی تسلط" میں چلے جانے کے خطرے سے حفاظت کے ضروری ہونے کے باوجود ہم نے اندرونی فریقوں کی جانب ہمیشہ مذاکرات کا ہاتھ بڑھایا اور ہمیشہ خفیہ و علانیہ انداز میں انہیں گفتگو کی دعوت دی ہے کہ وہ آئیں اور مشترکہ موقف "یمن سب کے لئے" پر اتفاق کر لیں تاہم تب سب کے کان بہرے ہو چکے تھے درحالیکہ انہوں نے (یمنی) قوم کی جانب کینے سے بھرے خنجر تان رکھے تھے اور وہ جنگ پر مُصر تھے!



 
خبر کا کوڈ : 966479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش