0
Thursday 2 Dec 2021 00:56

تحریک انصاف نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا

تحریک انصاف نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر ایوب آفریدی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے، جس کے بعد مشیر خزانہ شوکت ترین کی سینیٹر بننے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔ سینیٹ کی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی کی جمع کروانے کی کل آخری تاریخ ہے اور شوکت ترین کل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے جبکہ سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے اختیار ولی نے کہا ہے کہ شوکت ترین پر اعتراضات جمع کروائیں گے کیونکہ سینیٹ امیدوار صوبے سے باہر کا کیسے ہوسکتا ہے اور کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد یہ اعتراضات جمع کرائیں گے جبکہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 966498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش