QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس، علامہ احمد اقبال رضوی اور اسد نقوی کی شرکت 

2 Dec 2021 01:37

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے باعث عوام خودکشیوں پر مجبور ہے، ملک اسوقت مہنگائی کے بحران سے گزر رہا ہے، دوست کے نام پر ملنے والے قرضے کی سود سمیت واپسی حکومت کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی زیرصدارت جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، غلام اصغر تقی، صوبائی رہنماء علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینیئر مہر سخاوت علی سیال، سید دلاور عباس زیدی، سید علی رضا زیدی، فہیم جعفر ایڈووکیٹ شریک تھے۔ اجلاس میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے علاقے فائنل کرکے سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین خطے میں محروموں کی توانا آواز ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے جماعتی بنیادوں پر تنظیمی سازی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی مضبوط ہے۔ اُنہوں نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے باعث عوام خودکشیوں پر مجبور ہے، ملک اس وقت مہنگائی کے بحران سے گزر رہا ہے، دوست کے نام پر ملنے والے قرضے کی سود سمیت واپسی حکومت کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ ملک کا کسان اس وقت کسمپرسی کا شکار ہے، اجناس کی لاگت میں اضافہ ہوچکا ہے جبکہ فصل مافیاز کی نذر ہوچکی ہیں، اس وقت گنے کا کاشتکار پریشان ہے، مہنگے داموں بجلی کسانوں کے لیے عذاب ہے، دوسری جانب کھادوں کے ریٹ آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 966503

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966503/ایم-ڈبلیو-جنوبی-پنجاب-کی-صوبائی-کابینہ-کا-اجلاس-علامہ-احمد-اقبال-رضوی-اور-اسد-نقوی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org