0
Thursday 2 Dec 2021 02:36

جے ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر راشد نقوی کی اسلام آباد میں قومی رہنمائوں سے ملاقاتیں 

جے ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر راشد نقوی کی اسلام آباد میں قومی رہنمائوں سے ملاقاتیں 
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نومنتخب صدر سید راشد حسین نقوی کی اسلام آباد میں قومی رہنمائوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، قبل ازیں اُنہوں نے جے ایس او کا مرکزی صدر منتخب ہونے کے بعد قائد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی تھی۔ سید راشد نقوی نے اسلام آباد میں شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ یوتھ کے مرکزی رہنما اظہار بخاری سے ملاقات کی، اس موقع پر سابق مرکزی امین منتظرین فتح سید اور سابق صوبائی آرگنائزر سندھ محمد تقی مغل بھی ہمراہ تھے۔ مرکزی صدر راشد نقوی نے قائد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی کے فرزند اور رکن مرکزی نظارت جے ایس او پاکستان ڈاکٹر عون ساجد نقوی سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق صوبائی آرگنائزر سندھ محمد تقی مغل بھی ہمراہ تھے۔

بعدازاں مرکزی صدر نے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور لیگل ایڈوائزر ٹو علامہ ساجد علی نقوی سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ سے ملاقات کی، سابق صوبائی آرگنائزر سندھ محمد تقی مغل بھی ہمراہ تھے۔ جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر راشدنقوی نے مرکزی رکن نظارت جے ایس او پاکستان علامہ فرحت عباس جوادی سے ملاقات کی، دوران ملاقات تنظیمی امور پر گفتگو بھی کی۔ سابق مرکزی امین منتظرین فتح سید اور سابق صوبائی آرگنائزر سندھ محمد تقی مغل بھی ہمراہ تھے۔
خبر کا کوڈ : 966505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش