0
Thursday 2 Dec 2021 11:47

حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے، عمران خان

حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے، لوگوں کی تکالیف دیکھتے ہوئے اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں۔ وزیراعظم کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ احساس راشن پروگرام کے تحت ماہانہ ہزار روپے کی سبسڈی دی جاتی ہے۔ 2 کروڑ گھرانوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر ایک ہزار روپے کی رعایت دی جائے گی۔ بریفنگ کے دوران یہ بھی کہا گیا کہ پروگرام کے تحت کریانہ اسٹورز کی رجسٹریشن جاری ہے اور اب تک 15 ہزار سے زائد کریانہ اسٹور رجسٹر ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ زیادہ سے زیادہ غریب گھرانوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے رجسٹریشن تیز کی جائے۔ خیال رہے کہ اجلاس میں ثانیہ نشتر، شوکت ترین، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید بھی شریک ہوئے۔ 
خبر کا کوڈ : 966531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش