QR CodeQR Code

لاہور، علامہ سید صفدر حسین نجفی کی برسی کی مناسبت سے سیمینار کل ہوگا

2 Dec 2021 13:24

سیمینار سے علامہ محمد افضل حیدری، علامہ سید مرید حسین نقوی، علامہ سید بختیار الحسن سبزواری، علامہ سید علی رضا نقوی، علامہ علی نقی نقوی، سید منیر حسین گیلانی سمیت دیگر رہنما، علمائے کرام اور دانشور خطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام مفسر قرآن ممتاز عالم دین علامہ سید صفدر حسین نجفی مرحوم کی برسی کی مناسبت سے 3 دسمبر بروز جمعہ دیوان سلمان فارسی، محمد مسجد حالی روڈ گلبرگ لاہور میں خصوصی سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سیمینار سے علامہ محمد افضل حیدری، علامہ سید مرید حسین نقوی، علامہ سید بختیار الحسن سبزواری، علامہ سید علی رضا نقوی، علامہ علی نقی نقوی، سید منیر حسین گیلانی، ڈاکٹر علی عباس نقوی، سید عابد مرتضیٰ نقوی، کرنل (ر) علی عارف نقوی، احمد رضا خان، زاہد مہدی مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، سید حسن رضا نقوی، ریجنل ناظم، امامیہ آرگنائزیشن سمیت دیگر مقررین خطاب کریں گے۔ مقررین علامہ سید صفدر حسین نجفی کی شخصیت، دینی، قلمی اور ملت جعفریہ پاکستان کیلئے سماجی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔


خبر کا کوڈ: 966556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966556/لاہور-علامہ-سید-صفدر-حسین-نجفی-کی-برسی-مناسبت-سے-سیمینار-کل-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org