QR CodeQR Code

اومی کرون کا خدشہ، محکمہ صحت سندھ حرکت میں آگیا

2 Dec 2021 21:51

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام مسافر اور ان کے رابطے میں آنے والوں کے ٹیسٹ کئے جائیں گے جبکہ ٹیسٹ مثبت آنے پر جینیاتی لیب میں نمونوں کی تفصیلی جانچ کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں محکمہ صحت حرکت میں آگیا اور کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے خدشے کے پیش نظر ایک ہفتے میں جنوبی افریقا سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایف آئی اے سے ایک ہفتے میں جنوبی افریقا سے آنے والے مسافروں کی تفصیلات دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام مسافر اور ان کے رابطے میں آنے والوں کے ٹیسٹ کئے جائیں گے جبکہ ٹیسٹ مثبت آنے پر جینیاتی لیب میں نمونوں کی تفصیلی جانچ کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد امریکا میں بھی کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 966620

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966620/اومی-کرون-کا-خدشہ-محکمہ-صحت-سندھ-حرکت-میں-آگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org