0
Thursday 2 Dec 2021 22:37

وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق گلگت بلتستان میں مثالی بلدیاتی نظام متعارف کرائیں گے، خالد خورشید

وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق گلگت بلتستان میں مثالی بلدیاتی نظام متعارف کرائیں گے، خالد خورشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے زراعت کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جدید طریقوں کے ذریعے زرعی شعبے کو فروغ دیا جائے گا۔ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق گلگت  بلتستان میں مثالی بلدیاتی نظام متعارف کرائیں گے۔ وسائل کی منصفانہ تقسیم اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ مقامی کمیونٹی کی شراکت کے بغیر حقیقی معنوں میں پائیدار تعمیر و ترقی ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سونی جواری سنٹر فار پبلک پالیسی کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ جی بی کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سوشل رجسٹری کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، جس کے تحت صحیح ڈیٹا تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کو وسائل اور فیصلہ سازی کے اختیارات دیں گے۔ صوبائی سوشل رجسٹری کے تحت حقدار اور غریب طبقے کی مدد کی جائے گی۔ صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کیلئے جنرل نرسز کی کمی دور کی جا رہی ہے۔ صوبے میں نرسنگ کالج کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ جی بی میں میڈیکل کالجوں کے قیام کیلئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 966628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش