0
Thursday 2 Dec 2021 22:46

کوئٹہ، کسٹمز کی کارروائی، 6 کروڑ مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد

کوئٹہ، کسٹمز کی کارروائی، 6 کروڑ مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد
اسلام ٹائمز۔ کسٹمز حکام نے زیارت میں چیکنگ کے دوران 6 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کر لیا ہے۔ کسٹمز حکام کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ کسٹمز نے زیارت کراس کے مقام پر تلاشی کے دوران ایک ٹرک سے کوئلہ کی آڑ میں دیگر سامان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ذرائع کے مطابق ٹرک سے 2000 کلو گرام کوئلہ کی آڑ میں چھپائی گئی 7780 کلو گرام چھالیہ، 3250 کلو گرام چائنیز نمک، 30 کارٹن سیگریٹس، 2300 کلو گرام تمباکو برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ برآمد شدہ سامان کی قیمت 6 کروڑ روپے بنتی ہے۔ تاہم اس موقع پر کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 966629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش