0
Thursday 2 Dec 2021 23:07

علی رضا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے پولیٹیکل سیکرٹری مقرر

علی رضا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے پولیٹیکل سیکرٹری مقرر
اسلام ٹائمز۔ استور سے تعلق رکھنے والے علی رضا کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا پولیٹیکل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا جبکہ امتیاز علی وزیراعلیٰ کے ترجمان ہونگے۔ ان دونوں عہدوں کیلئے پوسٹوں کی باقاعدہ تخلیق کی گئی۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان پہلے اعزازی طور پر کام کر رہے تھے۔ علی رضا کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع استور سے ہے۔ انہیں وزیراعلیٰ خالد خورشید کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ خالد خورشید کا تعلق بھی استور سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 966632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش