0
Thursday 2 Dec 2021 23:09

پی ٹی آئی اور (ق) لیگ پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام پر متفق

پی ٹی آئی اور (ق) لیگ پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام پر متفق
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان صوبائی بلدیاتی نظام کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام سے متعلق پی ٹی آئی اور (ق) لیگ سمیت دیگر اتحادیوں کے درمیان ہونے والے ڈیڈ لاک میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا اور دونوں جماعتوں نے مشاورت کے بعد بلدیاتی سیٹ اپ پر اتفاق کیا اور بات چیت کے جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں 11 میٹروپولیٹن کارپوریشنز، 9 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ دونوں جماعتوں نے گجرات اور سیالکوٹ میں بھی میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے قیام اور لارڈ میئر کے انتخاب پر اتفاق ہوا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے باقی 25 اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسلز ہوں گی، جن کی دیکھ بھال یا سربراہی ڈسٹرکٹ میئر کی ذمہ داری ہوگی۔ نئے بلدیاتی نظام کے تحت نچلی سطح پر نیبرہڈ اور ویلج کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ تحصیل کونسلز اور میونسپل کارپوریشنز کو ختم کر دیا جائے گا، اسی طرح میونسپل کمیٹیز اور ٹاؤن کمیٹیوں کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔ نئے بلدیاتی نظام کے بعد دوسرے تمام سیٹ اپ خود بہ خود ختم ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 966633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش