QR CodeQR Code

آئی ایس او ملتان کا دو روزہ ڈویژنل کنونشن ہفتے سے شروع ہوگا

2 Dec 2021 23:37

میڈیا کو جاری بیان میں چیئرمین کنونشن حسن نواز نے کہا کہ دو روزہ کنونشن کے دوران تنظیمی کارکردگی رپورٹس، قرآن و اہلبیت کانفرنس، محب کنونشن اور تعلیمی سیمینار منعقد ہوگا۔ محب کنونشن میں بچوں کو مختلف گیمز کروائی جائیں گی۔ کنونشن میں خصوصی طور پر تعلیمی سیمینار منعقد ہوگا، جس میں طلباء کیلئے کیریئر گائیڈنس کے ساتھ ساتھ مستقبل کی پلاننگ کے حوالے سے خصوصی لیکچرز ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کا 47 واں سالانہ دو روزہ ''جہد مسلسل و عزم نو ڈویژنل کنونشن'' ہفتے سے امام بارگاہ ابو الفضل عباس چوک کمہاراں والا میں شروع ہوگا۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز اجلاس عمومی سے ہوگا۔ ڈویژنل صدر ثقلین ظفر اراکین عمومی سے افتتاحی خطاب کریں گے۔ ڈویژن اور یونٹس کی کارکردگی رپورٹس بھی پیش ہوں گی۔ جس کے بعد شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اسکاوٹ سلامی دی جائے گی۔ میڈیا کو جاری بیان میں چیئرمین کنونشن حسن نواز نے انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ دو روزہ کنونشن کے دوران تنظیمی کارکردگی رپورٹس، قرآن و اہلبیت کانفرنس، محب کنونشن اور تعلیمی سیمینار بھی منعقد ہوگا۔

محب کنونشن میں بچوں کو مختلف گیمز کروائی جائیں گی۔ کنونشن میں خصوصی طور پر تعلیمی سیمینار منعقد ہوگا، جس میں طلباء کے لیے کیریئر گائیڈنس کے ساتھ ساتھ مستقبل کی پلاننگ کے حوالے سے خصوصی لیکچرز ہوں گے۔ کنونشن کے آخری روز قرآن و اہلبیت کانفرنس منعقد ہوگی، جس میں مختلف علمائے کرام اور سینیئرز سیرت معصومین پر خطاب کریں گے۔ قبل ازیں 4 دسمبر کو مجلس عمومی نئے میر کارواں کا انتخاب کرے گی، جس کا اعلان اتوار شام کو کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 966636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966636/آئی-ایس-او-ملتان-کا-دو-روزہ-ڈویژنل-کنونشن-ہفتے-سے-شروع-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org