0
Thursday 2 Dec 2021 23:40

عراق، مزاحمتی سیاسی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس، امریکی انخلاء اور صیہونی دشمنی پر تاکید

عراق، مزاحمتی سیاسی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس، امریکی انخلاء اور صیہونی دشمنی پر تاکید
اسلام ٹائمز۔ آج عراقی مزاحمتی محاذ سے منسلک سیاسی جماعتوں کی رابطہ کمیٹی "الاطار التنسیقی للقوی الشیعیه" کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک سے قابض امریکی افواج کے جلد از جلد انخلاء پر زور دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الفتح سیاسی اتحاد کے سربراہ ہادی العامری کے نجف اشرف میں واقع گھر پر مزاحمتی سیاسی جماعتوں کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سائرون سیاسی اتحاد کے سربراہ سید مقتدی الصدر نے بھی شرکت کی۔ عرب ای مجلے ناس نیوز کے مطابق قوم کے درمیان اتحاد و برادری کو برقرار رکھنے اور حالیہ حل طلب مسائل پر گفتگو کے لئے منعقد ہونے والے مزاحمتی سیاسی جماعتوں کے اس اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں مندرجہ ذیل نکات پر تاکید کی گئی ہے:

1۔ کرپشن سے نمٹنے، کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے اور عوامی املاک کو عمدی طور پر نقصان پہنچانے کی کارروائیوں سے بچانے کے لئے عملی اقدامات
2۔ غیر ملکی افواج کا طے شدہ شیڈول کے مطابق انخلاء اور اسلحے کے حکومتی اختیار میں باقی رکھے جانے کے لئے موثر طریقۂ کار کی تشکیل
3۔ الحشد الشعبی کی حفاظت و حمایت اور ایسا انتظام و انصرام کہ جو عراقی سکیورٹی کے حوالے سے اس تنظیم کے کردار کی مضبوطی کا باعث بنے
4۔ غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ تعلقات کی استواری اور اس سے متعلق ہر قسم کے اقدام کا جرم قرار دیا جانا
5۔ عراقی قومی اقدار کی حفاظت کے لئے اخلاقی و اجتماعی گمراہیوں کے خلاف مشترکہ قانونی اقدامات
6۔ دورافتادہ و محروم علاقوں کی اقتصادی سطح بلند کرنے کے لئے عملی اقدامات اور تمام سیاسی مسائل کا ان علاقوں سے متعلق فلاحی منصوبوں سے دور رکھا جانا

رپورٹ کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں انتخاباتی نتائج کے حوالے سے جاری تحقیقات کے فالواپ کے لئے قانونی و عوامی اقدامات کے جاری رکھے جانے پر بھی تاکید کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 966637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش