QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن کی فنڈنگ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، اٹارنی جنرل

3 Dec 2021 01:13

نجی ٹی وی سے گفتگو میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ انتخابات کے طریقہ کار پر آخری لفظ الیکشن کمیشن کا ہو گا، جس پر اطمینان ضروری ہے، الیکشن کمیشن اس وقت اپنی ذمہ داری ادا کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی فنڈنگ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے جسے کسی خاص طریقہ کار سے منسلک نہیں کیا جا سکتا۔ الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری صاف شفاف انتخابات ہیں، ووٹنگ کا طریقہ کار ثانوی معاملہ ہے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ انتخابات کے طریقہ کار پر آخری لفظ الیکشن کمیشن کا ہو گا، جس پر اطمینان ضروری ہے، الیکشن کمیشن اس وقت اپنی ذمہ داری ادا کر رہا ہے، اپوزیشن کو بھی فراخ دلی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے، آئین کے مطابق ہوئی تبدیلی نافذ کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔


خبر کا کوڈ: 966644

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966644/الیکشن-کمیشن-کی-فنڈنگ-حکومت-آئینی-ذمہ-داری-ہے-اٹارنی-جنرل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org