0
Friday 3 Dec 2021 01:30

مسلح شخص کی موجودگی پر پولیس نے یو این ہیڈ کوارٹر کو گھیرے میں لے لیا

مسلح شخص کی موجودگی پر پولیس نے یو این ہیڈ کوارٹر کو گھیرے میں لے لیا
اسلام ٹائمز۔ مسلح شخص کی موجودگی پر پولیس نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کو گھیرے میں لے لیا۔ خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں پولیس کی جانب سے ایک مسلح شخص کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کے باہر دیکھا گیا، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر یو این ہیڈکوارٹر کو گھیرے میں لے لیا۔اقوام متحدہ کے ترجمان نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کو بند کر دیا گیا ہے اور باہر پولیس گشت کر رہی ہے جبکہ پولیس نے ایک شخص کو بھی گھیرے میں لے رکھا ہے، جس کے ہاتھ میں گن نما کوئی چیز دکھائی دے رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے ہیڈکوارٹر کے انٹری گیٹ کے قریب پہنچ کر خود کو جان سے مارنے کی دھمکی دی، جس کے فوراً بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تمام گیٹ بند کر دیئے، تاہم ہیڈ کوارٹر کے اندر ہونے والی میٹنگ پر کوئی اثر نہیں پڑا اور وہ بغیر کسی مداخلت کے چلتی رہیں۔نیویارک پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں امریکی شہریوں کو 42 اسٹریٹ اور فرسٹ وینیو کی جانب سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 966646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش