0
Friday 3 Dec 2021 01:36

خیبر پختونخوا حکومت نے سردی میں ٹھٹھرتے بچے کی پرورش کا ذمہ لے لیا

خیبر پختونخوا حکومت نے سردی میں ٹھٹھرتے بچے کی پرورش کا ذمہ لے لیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سخت سردی میں ٹھٹھرتے ہوئے بچے کی ماسک فروخت کرنے کی تصویر وائرل ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے اس کی پرورش کا ذمہ لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سوشل میڈیا پر پشاور کے ایک بے یار و مددگار بچے کی تصویر وائرل ہوئی تھی، اس تصویر میں ماسک فروخت کرنے والا بچہ سخت سردی میں باہر سویا ہوا تھا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر بچے کو تلاش کرکے منگ کور منتقل کردیا گیا ہے۔ حکومت نے بچے کی پرورش کا ذمہ لیتے ہوئے اس کی تعلیمی اخراجات بھی برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 966648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش