0
Friday 3 Dec 2021 01:50

افریقہ میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل پاک فوج کا جوان شہید

افریقہ میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل پاک فوج کا جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات کی انجام دہی کے دوران حوالدار محمد شفیق شہید ہوگئے۔ شہید کو میاں چنوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یو این مشن سینٹرل افریقن ریپبلک میں خدمات کی انجام دہی کے دوران پاک فوج کے حوالدار محمد شفیق شہید ہوگئے، حوالدار شفیق کی نماز جنازہ میاں چنوں میں ادا کر دی گئی۔ شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا، حوالدار شفیق نے پسماندگان میں بیوہ اور 3 بچے چھوڑے ہیں، حوالدار شفیق فروری 2021ء میں یو این مشن میں شامل ہوئے تھے. واضح رہے کہ اب تک 162 پاکستانی اہلکار امن مشنز میں خدمات کے دوران شہادت نوش چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 966649
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش