0
Friday 3 Dec 2021 02:02

حکومت نے سود کی مد میں‌ ادائیگی کیلئے 3 ہزار ارب روپے قرض لیا، علی محمد خان

حکومت نے سود کی مد میں‌ ادائیگی کیلئے 3 ہزار ارب روپے قرض لیا، علی محمد خان
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے صرف ہم ذمہ دار نہیں ہیں، موجودہ حکومت نے سود کی مد میں ادائیگی کے لیے 3 ہزار ارب روپے اضافی قرض لیا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے 4 سال ڈالر کی قدر کو مصنوعی سہارے پر رکھا، مفتاح اسماعیل آئے تو انہوں نے ڈالر کو ڈی ویلیو کیا، ہم نے بھی روپے کو اس کی اصل قدر پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں الیکشن کمیشن کو فنڈنگ روکنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا کیونکہ الیکشن کمیشن آزاد ادارہ ہے، حکومت کو آئین کے مطابق فنڈز جاری کرنے ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 966650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش