0
Friday 3 Dec 2021 11:21

کوئٹہ، نازیبا ویڈیوز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار

کوئٹہ، نازیبا ویڈیوز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے ایک کارروائی کے نتیجے میں کوئٹہ سے لڑکیوں کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی قائد آباد تھانہ کی ہدایت پر ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں نے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر ایک ملزم ہدایت خلجی اور اسکے ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے تعلقات بڑی سیاسی شخصیات سے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ملزم ہدایت خلجی برہنہ ویڈیوز بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل اور غلط کاموں کیلئے استعمال کرتا تھا۔ ملزم کے قبضے سے سینکڑوں لڑکیوں کی نازیباں ویڈیوز برآمد کرکے ملزم کا لیپ ٹاپ، متعدد مبائلز اور مختلف ڈیوائسز قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم جوان لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر نشہ آور مواد دیتا، پھر انکی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم لڑکیوں کے ساتھ غیر انسانی و غیر اخلاقی کام انجام دینے اور اُن پر بدترین تشدد کرنے میں بھی ملوث ہے۔ ملزم پر دو لڑکیوں کے اغواء کا بھی الزام ہے۔ گروہ کے دیگر افراد کو بااثر سیاسی شخصیات کی سرپرستی حاصل ہے۔ جن کی گرفتاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس نے ہدایت خلجی کے خلاف قائد آباد تھانہ میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 966664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش