QR CodeQR Code

سیالکوٹ میں توہین رسالت کے الزام میں غیر ملکی شہری قتل، لاش کو آگ لگا دی گئی

3 Dec 2021 16:45

صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی۔ سیالکوٹ پولیس کے ڈسٹرکٹ آفیسر عمر سعید ملک نے بتایا کہ مقتول کی شناخت پریانتھا کمارا کے نام سے ہوئی۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہونیوالی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ موقع پر سینکڑوں نوجوان موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ سیالکوٹ میں وزیر آباد روڈ پر توہین رسالت کے الزام میں ہجوم نے سری لنکن شہری اور راجکو فیکٹری کے ایکسپورٹ منیجر کو قتل کرکے لاش کو آگ لگا دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا جبکہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی۔ سیالکوٹ پولیس کے ڈسٹرکٹ آفیسر عمر سعید ملک نے بتایا کہ مقتول کی شناخت پریانتھا کمارا کے نام سے ہوئی۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہونیوالی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ موقع پر سینکڑوں نوجوان موجود تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس واقعے کو انتہائی دردناک قرار دیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واقعے کی تمام پہلو سے تفتیش کی جائے اور ان لوگوں کیخلاف ایکشن لیں، جنہوں نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا جبکہ سیالکوٹ پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ معاملے کو دیکھا جا رہا ہے، ابتدائی تفتیش کے بعد تفصیلات میڈیا کیساتھ شیئر کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 966690

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966690/سیالکوٹ-میں-توہین-رسالت-کے-الزام-غیر-ملکی-شہری-قتل-لاش-کو-آگ-لگا-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org