0
Friday 3 Dec 2021 17:20

پنجگو، نامعلوم افراد کا گاڑی پر دستی بم حملہ، ایک شخص شدید زخمی

پنجگو، نامعلوم افراد کا گاڑی پر دستی بم حملہ، ایک شخص شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ نامعلوم شرپسند افراد نے بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے خدابادان میں تبلیغی مرکز کے قریب ایک گاڑی پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا ہے۔ ہینڈ گرنیڈ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار محمد یاسر نامی شخص شدید زخمی ہوگیا ہے۔ حملے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق زخمی شخص کو طبی امداد دینے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 966697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش