QR CodeQR Code

گلگت، سکردو، ہنزہ، غذر اور شگر ملک کے 13 بہترین ویکسین شدہ شہروں میں شامل

3 Dec 2021 18:56

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کے تیرہ شہروں میں 50 فیصد سے زائد ویکسینیشن ہو چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت، سکردو، ہنزہ، غذر اور شگر ملک کے 13 بہترین ویکسین شدہ شہروں میں شامل ہو گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کے تیرہ شہروں میں 50 فیصد سے زائد ویکسینیشن ہو چکی ہے جن میں ناروال، جہلم، منڈی بہاو الدین، پشاور، بھمبر، باغ، میرپور، سکردو، ہنزہ، گلگت، غذر، شگر اور اسلام آباد شامل ہے۔ ان شہروں میں پچاس فیصد سے زائد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 966708

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966708/گلگت-سکردو-ہنزہ-غذر-اور-شگر-ملک-کے-13-بہترین-ویکسین-شدہ-شہروں-میں-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org