QR CodeQR Code

سیالکوٹ واقعہ باعث شرم ہے، ذمہ داروں کو سزا ہوگی، عمران خان

3 Dec 2021 20:03

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کی خود نگرانی کر رہا ہوں، کوئی غلطی نہیں ہوگی، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا سیالکوٹ واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان کے لیے باعث شرم ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کی خود نگرانی کر رہا ہوں، کوئی غلطی نہیں ہوگی، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا ہوگی۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ واقعے سے متعلق گرفتاریاں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے کا نوٹس لے کر پنجاب حکومت سے رابطہ کیا اور تمام تفصیلات طلب کیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 966714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966714/سیالکوٹ-واقعہ-باعث-شرم-ہے-ذمہ-داروں-کو-سزا-ہوگی-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org