QR CodeQR Code

خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر گلگت میں پاک فوج کے زیر اہتمام ریلی

3 Dec 2021 21:04

ریلی جوٹیال چوک سے شروع ہوئی اور وہاب شہید پولو گراونڈ پراختتام پذیر ہوئی۔ مرکزی تقریب کا انعقاد وہاب شہید پولو گراونڈ میں کیا گیا تھا، جس کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل جواد احمد تھے۔


اسلام ٹائمز۔ خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر گلگت میں پاک فوج کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے مدعو کی گئی حصوصی افراد کی کثیر تعداد اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ ریلی جوٹیال چوک سے شروع ہوئی اور وہاب شہید پولو گراونڈ پراختتام پذیر ہوئی۔ مرکزی تقریب کا انعقاد وہاب شہید پولو گراونڈ میں کیا گیا تھا، جس کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل جواد احمد تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں، جنہیں مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج جی بی حکومت کے ساتھ مل کر خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 966716

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966716/خصوصی-افراد-کے-عالمی-دن-موقع-پر-گلگت-میں-پاک-فوج-زیر-اہتمام-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org