0
Friday 3 Dec 2021 21:04

خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر گلگت میں پاک فوج کے زیر اہتمام ریلی

خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر گلگت میں پاک فوج کے زیر اہتمام ریلی
اسلام ٹائمز۔ خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر گلگت میں پاک فوج کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے مدعو کی گئی حصوصی افراد کی کثیر تعداد اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ ریلی جوٹیال چوک سے شروع ہوئی اور وہاب شہید پولو گراونڈ پراختتام پذیر ہوئی۔ مرکزی تقریب کا انعقاد وہاب شہید پولو گراونڈ میں کیا گیا تھا، جس کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل جواد احمد تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں، جنہیں مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج جی بی حکومت کے ساتھ مل کر خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 966716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش