0
Friday 3 Dec 2021 21:29

سیالکوٹ واقعہ قابل مذمت، تحقیقات ہونی چاہئیں، ڈاکٹر راغب نعیمی

سیالکوٹ واقعہ قابل مذمت، تحقیقات ہونی چاہئیں، ڈاکٹر راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ، چیئرمین تحفظ ناموس رسالت محاذ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، صدر محاذ پیر رضائے مصطفیٰ نقشبندی، مفتی محمد عمران حنفی اور مولانا محمد علی نقشبندی نے سیالکوٹ واقعہ پر شرعی ردعمل دیتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سیالکوٹ میں ایک غیر ملکی شخص پر توہین رسالت کا الزام لگا کر اسے جلا کر قتل کرنے کی مذمت کرتے ہیں، یہ شرعی اور قانونی طور پر غلط ہوا ہے، اگر اس شخص نے بالفرض توہین پر مبنی عمل کیا تھا تو اولاً اس امر کی تحقیق ضروری تھی، آیا یہ توہین کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں اور اس توہین کا تعین کرنا جید ثقہ مفتیان کرام کا کام ہے، نہ کہ عوام کا کہ وہ جس کو چاہیں گستاخ قرار دے کر قتل کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ جن افراد نے الزام لگایا ہے، وہ ایف آئی آر درج کرواتے، اس کی تحقیق ہوتی، پھر عدالت اس کا فیصلہ کرتی، اس واقعہ سے اسلام اور پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے، جن افراد نے یہ عمل کیا ہے، ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے، حکومت اس واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرائے اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کیخلاف قانون کے تحت کارروائی ہونی چاہیئے۔ سیالکوٹ واقعہ کے حوالے سے تحفظ ناموس رسالت محاذ کے مفتیان کرام کا اہم اجلاس 4 دسمبر برور ہفتہ کو ہوگا، جس کے بعد تفصیلی شرعی موقف قوم کے سامنے رکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 966717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش