QR CodeQR Code

سری لنکن شہری کا بہیمانہ قتل، سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کی جائیگی، آرمی چیف

3 Dec 2021 21:43

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ‏سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کی جانب سے سری لنکن شہری پرانتھا کمارا کا بہیمانہ قتل انتہائی قابل مذمت اور شرم ناک ہے، ایسے ماورائے عدالت اقدام قطعاً ناقابل قبول ہیں۔ 


اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن فیکٹری مینیجر کی ہلاکت کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کو سزا دلانے میں سول انتظامیہ کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ‏سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کی جانب سے سری لنکن شہری پرانتھا کمارا کا بہیمانہ قتل انتہائی قابل مذمت اور شرم ناک ہے، ایسے ماورائے عدالت اقدام قطعاً ناقابل قبول ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ اس گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے سول ایڈمنسٹریشن کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 966720

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966720/سری-لنکن-شہری-کا-بہیمانہ-قتل-سول-انتظامیہ-کی-ہر-ممکن-مدد-جائیگی-ا-رمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org