QR CodeQR Code

مسلم لیگ نون کی سیالکوٹ واقعہ کی شدید مذمت

3 Dec 2021 21:52

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ ہمیں نبی اکرم کے امن، محبت اور رحم کے پیغام پر کاربند ہونے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون نے سیالکوٹ واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ ہمیں نبی اکرم کے امن، محبت اور رحم کے پیغام پر کاربند ہونے کی ضرورت ہے۔ نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ سیالکوٹ میں ہونے والے دل خراش واقعے نے دل چیر دیا ہے۔ کیا یہ درندگی ہماری پہچان اور ہمارا اور آنے والی نسلوں کا مستقبل ہے۔؟ کیا یہ ملک ایک محفوظ ملک تصور ہوگا؟ مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں، انسان سوال کرے بھی تو کس سے کرے۔؟


خبر کا کوڈ: 966722

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/966722/مسلم-لیگ-نون-کی-سیالکوٹ-واقعہ-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org